عالمی منڈیوں میں بدھ کوخام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کارحجان رہا جبکہ سونا اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی،سونا اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں بدھ کوخام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کارحجان رہا جبکہ سونا اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.03فیصدکی کمی کے بعد 88.75ڈالر، برینٹ کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے 0.66 فیصدکی کمی کے بعد97.83ڈالر جبکہ عرب لائیٹ کے سودے 1.11فیصدکی کمی کے بعد109.31ڈالرمیں طے پائے
، سونے کی قیمت میں 0.90فیصداضافہ ہوااورفی اونس سونے کی قیمت 4763ڈالرہوگئی،چاندی کی قیمت 2.37فیصدکے اضافہ کے بعد78.41ڈالرہوگئی،سویابین کی قیمت میں 0.58فیصد جبکہ پام آئل کی قیمت میں 1.36فیصدکااضافہ ہوا،چینی کی قیمت میں 0.59فیصد،چائے 6.10فیصداورچاول کی قیمت میں 0.37فیصدکااضافہ ہوا۔








