ماڑی انرجیز کے خالص منافع میں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اضافہ

ماڑی انرجیز لمیٹڈ کمپنی کے خالص منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ماڑی انرجیز لمیٹڈ کمپنی کے خالص منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو21.17 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو15.90 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا،تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 17.63 روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 13.25 روپے تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمپنی کو مجموعی طور پر 49.61 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہے،مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 41.32 روپے ریکارڈ کی گئی۔