وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی سرپرستی میں اوورسیز کشمیریز کنونشن کے بعد پہلی زرعی کانفرنس کا انعقاد اور ان کی شاندار کامیابی ریاستی عوام کی معاشی خودکفالت زراعت اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے عالمی بریک تھرو ثابت ہو گی
اوورسیز کشمیریز کنونشن کے بعد پہلی زرعی کانفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
مظفرآباد۔ 22 اپریل (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی سرپرستی میں اوورسیز کشمیریز کنونشن کے بعد پہلی زرعی کانفرنس کا انعقاد اور ان کی شاندار کامیابی ریاستی عوام کی معاشی خودکفالت زراعت اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے عالمی بریک تھرو ثابت ہو گی وزیراعظم کے ویژن کے تیسرا مرحلہ قومی اتفاق رائے سے عالمی ٹور ازم کانفرنس کا انعقاد کی بدولت غربت بے روگاری معاشی بدحالی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ، اسی طرح دار الحکومت مظفرآباد کو مثالی شہر بنانے اور اس کا بیوٹیفیکشن پلان کیلئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پچیس کروڑ روپے کے خطیر فنڈز فراہم کر دیئے ہیں تاکہ اپنی اور اپنے والد محترم راجہ ممتاز حسین راٹھور کی مظفرآباد سے دلی عقیدت کا عملی مظاہرہ چشم فلک دیکھے اسی طرح اربوں روپے کے تعلیمی پیکچ کی منظوری اور فی حلقہ تیس کلومیٹر سڑکوں کے ٹینڈر بلا سود قرضوں کی اجرائیگی کشمیر بینک کو شیڈول بنانے جیسے انقلابی اقدامات سے حقیقی تبدیلی کی راہیں کھلیں گی ، ہماری مثالی کارگردگی کی بنا پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران عام انتخابات میں لینڈ سلائیڈنگ وکٹری حاصل کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے ائیرپورٹ رن وے پر ایک روزہ زرعی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر افواج پاکستان سمیت سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت نظریہ استحکام پاکستان ریاستی تشخص قومی وقار عوامی مفادات کے تحفظ اعتماد سازی سے فیصلوں میں قومی شہرت یافتہ ہے اس لئے کہ پیپلز پارٹی کا منشور روٹی کپڑا مکان ہے جو اسلام ہمارا دین سوشل ازم ہماری معیشت جمہوریت ہماری سیاست اور طاقت کا سر چشمہ عوام کے چار بنیادی اصولوں پر کاربند ہے۔








