ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو327.86ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.86فیصدزیادہ ہے۔
ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو327.86ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.86فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو303.97ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،مارچ میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 40.23ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 32.78ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 34.13ملین ڈالرتھا۔
مالی سال 2025میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کامجموعی حجم 408.56ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں فٹ بالزکی برآمدات سے ملک کو127.26ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.57فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ بالزکی برآمدات سے ملک کو169.21ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال کے پہلے 9ماہ میں دستانوں کی برآمدات کاحجم 53.17ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 56.67ملین ڈالرتھا،کھیلوں کے دیگرسامان کی برآمدات سے مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 77.43ملین ڈالرحاصل ہوا۔








