گرین ٹریکٹرز پروگرام ، الاٹمنٹ لیٹر وصولی اور رقم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی

گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے میں الاٹمنٹ لیٹر وصولی اور رقم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے

سیالکوٹ۔ 23 اپریل (اے پی پی):گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے میں الاٹمنٹ لیٹر وصولی اور رقم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت کامیاب قرار پانے والے کاشتکاروں کے لیے الاٹمنٹ لیٹر وصول کرنے اور اپنے حصے کی رقم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 30 اپریل 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ تمام کامیاب کاشتکار حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے الاٹمنٹ لیٹر حاصل کریں اور اپنے واجب الادا حصے کی رقم بروقت جمع کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ مدت کے بعد رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں ویٹنگ لسٹ میں شامل کاشتکاروں کو فوری طور پر موقع فراہم کر دیا جائے گا۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) پنجاب کے متعلقہ دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے یا زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر کال کی جا سکتی ہے۔