واشنگٹن۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ سمجھوتے کے مکمل خاتمے میں بدل سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں اپنی کابینہ کے اجلاس کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں کہی۔ صدر نے کہا ہے کہ بہت …
ایران کے جوہری معاہدے کا مکمل خاتمہ ممکن ہے، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ سمجھوتے کے مکمل خاتمے میں بدل سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں اپنی کابینہ کے اجلاس کے دوران اپنے ابتدائی کلمات میں کہی۔ صدر نے کہا ہے کہ بہت سارے لوگ 2015ءکے معاہدے سے الگ ہونے کے ان کے فیصلے سے متفق ہیں تاہم سمجھوتے میں شامل فریق میں سے کسی نے بھی ٹرمپ کے اقدام کی توثیق نہیں کی۔یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور یورپی یونین نے ایران کے ساتھ طے کیا تھا۔








