اسلامی تعاون تنظیم کی روہنگیا مسلمانوںکیلئے آگہی مہم

جدہ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی )نے سوشل میڈیا پر روہنگیا کے مسلمانوں کے آلام و مصائب اجاگر کرنے کیلئے آگہی مہم کا آغاز کردیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں اگست اور ستمبر میں مسلمانوں کی متعدد بستیاں نذر آتش کردی گئیں اور لاکھوں کو گھر سے بے گھر کردیا گیا۔اس سلسلے میں سیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین کا …

جدہ ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی )نے سوشل میڈیا پر روہنگیا کے مسلمانوں کے آلام و مصائب اجاگر کرنے کیلئے آگہی مہم کا آغاز کردیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں اگست اور ستمبر میں مسلمانوں کی متعدد بستیاں نذر آتش کردی گئیں اور لاکھوں کو گھر سے بے گھر کردیا گیا۔اس سلسلے میں سیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر روہنگیا کے مسلمانوں سے متعلق گردش کرنے والی بعض وڈیو کلپس حقیقی نہیں ہیں بلکہ فوٹو شاپ کی تخلیق ہیںجس سے کئی نئے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے پمفلٹ پھیلانا ٹھیک نہیں ہے، اس سلسلے میںسچائی کو اجاگر کیا جانا ضروری ہے اور مبالغے سے گریز بھی واجب ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply