لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جے اے کے ڈیلیوری کی لانچنگ تقریب

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جے اے کے ڈیلیوری کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں کاروباری شخصیات، لاجسٹکس ماہرین اور انٹرپرینیورز نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایس ایم ایز کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینا وقت کی اہم ضرورت اور جے اے کے ڈیلیوری جیسے پلیٹ فارمز اس سمت میں اہم …

لاہور۔24اپریل (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جے اے کے ڈیلیوری کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں کاروباری شخصیات، لاجسٹکس ماہرین اور انٹرپرینیورز نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایس ایم ایز کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینا وقت کی اہم ضرورت اور جے اے کے ڈیلیوری جیسے پلیٹ فارمز اس سمت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لیے لاجسٹکس اور تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنا ضروری ہے،جے اے کے ڈیلیوری کو سمسا ایکسپریس کے تعاون سے متعارف کرایا گیا ہے جو ایک جدید عالمی ای کامرس اور لاجسٹکس پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ نظام پاکستانی کاروباروں کو مقامی سطح پر کام کرتے ہوئے بین الاقوامی آرڈرز حاصل کرنے اور مکمل لاجسٹکس سہولت کے ساتھ عالمی سطح پر ترسیل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

جے اے کے ڈیلیوری ڈائریکٹر مہریں فیروز نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستانی تاجروں کے لیے عالمی تجارت کو آسان، قابلِ رسائی اور کم لاگت بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کاروباری افراد کو بغیر پیچیدہ نظام اور بھاری سرمایہ کاری کے عالمی مارکیٹس تک رسائی ملے گی۔سمسا ایکسپریس کے سی ای او حسین ہاشم نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری صلاحیت بہت زیادہ ہے ،جدید لاجسٹکس نیٹ ورک اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کے ذریعے تیز، موثر اور قابلِ اعتماد عالمی ڈیلیوری ممکن بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری مقامی تاجروں اور عالمی خریداروں کے درمیان فاصلے کم کرے گی۔