سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر افتخار علی ملک نے نیپال کے معروف بزنس لیڈر چندنی راج ڈھاکہ کو آئندہ مدت کے لیے سارک چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت سارک چیمبر کو فعال بنا کر رکن ممالک کے درمیان اقتصادی انضمام
تاجر رہنما افتخار علی ملک کی نیپال کے بزنس لیڈر چندنی راج ڈھاکہ کو سارک چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔26اپریل (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر افتخار علی ملک نے نیپال کے معروف بزنس لیڈر چندنی راج ڈھاکہ کو آئندہ مدت کے لیے سارک چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت سارک چیمبر کو فعال بنا کر رکن ممالک کے درمیان اقتصادی انضمام، ترقی، تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے اور باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کی پانچویں بڑی آبادی کا خطہ ہےاس لیے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال میں اس پلیٹ فارم کو امن
استحکام اور تعاون کے لیے مزید متحرک کرنا ضروری ہے۔افتخار علی ملک نے رکن ممالک خصوصا بھارت پر زور دیا کہ وہ سخت موقف سے آگے بڑھ کر خطے میں امن اور تعاون کے لیے مثبت کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ہمیشہ خود مختاری، سلامتی اور یکجہتی پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر امن و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرتا رہے گا۔








