سعودی عرب کی کھجوروں کی برآمد میں 2025 کے دوران ریکارڈ اضافہ ، حجم1.938 ارب ریال رہا

سعودی عرب کی کھجوروں کی برآمد میں 2025 کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا، اس کا حجم1.938 ارب ریال (517 ملین ڈالر) رہا جو 2024 کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ ہے۔ایس پی اے کے مطابق یہ سنگ میل سعودی کھجوروں کی بڑھتی بین الاقوامی طلب اور اس شعبے کی بہتر پیداواری کارکردگی کو اجاگر کرتا ہے۔ سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت عبدالرحمٰن الفضلی نے اس کامیابی کی وجہ قیادت …

ریاض۔26اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی کھجوروں کی برآمد میں 2025 کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا، اس کا حجم1.938 ارب ریال (517 ملین ڈالر) رہا جو 2024 کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ ہے۔ایس پی اے کے مطابق یہ سنگ میل سعودی کھجوروں کی بڑھتی بین الاقوامی طلب اور اس شعبے کی بہتر پیداواری کارکردگی کو اجاگر کرتا ہے۔ سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت عبدالرحمٰن الفضلی نے اس کامیابی کی وجہ قیادت کی سپورٹ اور موثر پبلک و پرائیویٹ تعاون کو قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اس وقت 125 سے زیادہ ملکوں کو منفرد اقسام کی کھجوریں برآمد کرتا ہے، 2025 میں کھجور کے 37 ملین سے زیادہ درختوں سے پیداوار کا حجم 1.9 ملین ٹن سے زیادہ رہا۔یاد رہے کھجوروں کی برآمدات میں یہ اضافہ صرف ایک مارکیٹ تک محدود نہیں، کئی ملکوں میں سعودی کھجوروں کی برآمدات کی مالیت میں نمایاں اضافہ دیکھا ۔