سرینگر ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ کشمیر کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں نام نہاد جمہوریت کے نام پر پر امن سیاسی سرگرمیوں کی کوئی اجازت نہیں ۔ انہوںنے ہر قیمت پرجدوجہد آزادی میں تیزی لانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے چرار شریف میں ایک ریلی …
کشمیر کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیاگیا ہے، یاسین ملک

مزید خبریں
سرینگر ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ کشمیر کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں نام نہاد جمہوریت کے نام پر پر امن سیاسی سرگرمیوں کی کوئی اجازت نہیں ۔ انہوںنے ہر قیمت پرجدوجہد آزادی میں تیزی لانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے چرار شریف میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وادی کشمیرمیںگزشتہ دو ماہ سے خواتین کے بال کاٹنے کے مذموم واقعات مسلسل جاری ہیں تاہم نا معلوم عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سماج لگاتار خوف و دہشت کے عالم میں ہے لیکن کٹھ پتلی انتظامیہ اور پولیس بے حس اور بے بس نظر آرہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ گویا انہیں کچھ معلوم ہی نہیں ہے۔








