مقبوضہ کشمیر: شیخ العالم کا عرس مبارک عقیدت واحترام سے منایا گیا نور الدین نورانیؒ کی کشمیری شاعری عقل و دانش کا خزانہ ہے، میر واعظ عمرفاروق

سرینگر ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں شیخ العالم شیخ نور الدین نورانیؒ کے 598 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خرو ش سے منائی گئیں اور شب بیداری کے بعد دن بھر ہزاروں عقیدت مندوں ، سرکردہ علماءنے درگاہ عالیہ چرار شریف میں حاضری دی۔ چرار شریف کی فضائیں رات بھر درود و اذکار اور شیخ العالم ؒ کے …

سرینگر ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں شیخ العالم شیخ نور الدین نورانیؒ کے 598 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خرو ش سے منائی گئیں اور شب بیداری کے بعد دن بھر ہزاروں عقیدت مندوں ، سرکردہ علماءنے درگاہ عالیہ چرار شریف میں حاضری دی۔ چرار شریف کی فضائیں رات بھر درود و اذکار اور شیخ العالم ؒ کے کلام سے گونجتی رہیں۔ شب بیداری کی تقریبات میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پچاس ہزار سے زائد عقیدت مندوں نے درگاہ چرار شریف پر حاضری دی۔ اس موقع پر مولانا امیر الدین نے شیخ العالم کی تعلیمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپؒ نے آج سے سینکڑوں برس قبل جو پیشن گوئیاں کی ہیں وہ موجودہ دور میں درست ثابت ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply