آسٹریلیا میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 5 مئی تک طلب
آسٹریلیا میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 5 مئی تک طلب
اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں 31 اگست سے 3 ستمبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ فائن فوڈ آسٹریلیا‘‘ میں شرکت کے لئے 5 مئی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 31 اگست سے 3 ستمبر تک جاری رہے گی
جس میں پراسیس فوڈ، بیوریجز ، چاول ، پھل ، سبزیاں ، مصالحہ جات اور تیار کھانوں سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔









