ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 23اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1535روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.84فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1548روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 23اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1542روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.13فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1544روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1541روپے، راولپنڈی 1522روپے،گوجرانوالہ 1550روپے،سیالکوٹ 1550روپے،لاہور1582روپے،فیصل آباد1510روپے،سرگودھا 1542روپے،ملتان 1536روپے،بہاولپور1583روپے،پشاور1516روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1450روپے ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1461روپے،حیدرآباد1520روپے،سکھر1600روپے، لاڑکانہ 1513روپے،کوئٹہ 1490روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1667روپے ریکارڈکی گئی۔








