ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ اضافہ
اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے اضافے کے بعد 422,806 روپے سے بڑھ کر 423,492 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 387,586 روپے سے بڑھ کر 388,215 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 8,049 روپے اور 6,900 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,708 ڈالر سے بڑھ کر 4,716 ڈالر ہو گئی۔









