پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1174.69 پوائنٹس کی کمی کے بعد 169497.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،217 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،229کی قیمتوں میں کمی اور 118 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا
پاکستان سٹاک ایکسچینج :کا روباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 1174.69 پوائنٹس کی کمی کے بعد169497.35 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1174.69 پوائنٹس کی کمی کے بعد 169497.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،217 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،229کی قیمتوں میں کمی اور 118 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا،مجموعی طور پر 780.22ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 33.42 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 400.47 پوائنٹس کی کمی کے بعد 51409.13 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1761.16 پوائنٹس کی کمی کے بعد 243225.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.215 ارب روپے کے سودے طے پائے،مارکیٹ کیپٹلایزیشن کا حجم 0.7 فیصدکی کمی کے بعد67.2 ارب ڈالر ہوگیا۔ گزشتہ روز بینک آف پنجاب کے 126624089 حصص،یوسف ویونگ ملز لمیٹڈ کے 53100339 حصص اور فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے 38850242 حصص کا لین دین ہوا۔ یونی کیپ مضاربہ،یوسف ویونگ ملز لمیٹڈ اور دائود ایکویٹیز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








