بلوچستان کو ڈیری پیداوار کے شعبے میں نمایاں مقام دلایا جائے گا، صوبائی وزیر لائیو سٹاک

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردارزادہ فیصل خان جمالی نے پیر کے روز سیکرٹری لائیو سٹاک محمد دائود خان بازئی کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینیمل ہیلتھ کا دورہ کیا، جہاں انہیں آئندہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلی سطحی بریفنگ دی گئی

کوئٹہ۔ 27 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردارزادہ فیصل خان جمالی نے پیر کے روز سیکرٹری لائیو سٹاک محمد دائود خان بازئی کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینیمل ہیلتھ کا دورہ کیا، جہاں انہیں آئندہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلی سطحی بریفنگ دی گئی۔

دورہ کے دوران صوبائی وزیر اور سیکرٹری کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت نئے اقدامات اور بلوچستان میں لائیو سٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعارف کرائے گئے مختلف جدید منصوبوں پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد داد خان بازئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ ان منصوبوں کو پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرے گا تاکہ بلوچستان کو حیوانی صحت اور ڈیری پیداوار کے شعبے میں نمایاں مقام دلایا جا سکے۔