مدینہ منورہ میں حدیث شریف کمپلیکس قائم کرنے کا حکم جاری

ریاض ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مدینہ منورہ میں حدیث شریف کمپلیکس قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ سعودی اخبار کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کمپلیکس برائے حدیث شریف مدینہ منورہ میں قائم ہوگا جس کا علمی کونسل ہوگا۔ کونسل میں دنیا بھر سے حدیث شریف کے ماہرین …

ریاض ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مدینہ منورہ میں حدیث شریف کمپلیکس قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ سعودی اخبار کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کمپلیکس برائے حدیث شریف مدینہ منورہ میں قائم ہوگا جس کا علمی کونسل ہوگا۔ کونسل میں دنیا بھر سے حدیث شریف کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ شاہی فرمان میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کمپلیکس کے علمی کونسل کی سربراہی شیخ محمد بن حسن آل الشیخ کو تفویض کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply