شی جن پنگ کا ملکی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اصلاحات پر زور

بیجنگ ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے حکمران کمیونسٹ پارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ جرمن خبرساں ادارے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے افتتاحی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس مقصد کی خاطر مختلف ریاستی اداروں کے مابین زیادہ بہتر رابطہ کاری ہونی چاہیے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کا یہ …

بیجنگ ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے حکمران کمیونسٹ پارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ جرمن خبرساں ادارے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے افتتاحی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس مقصد کی خاطر مختلف ریاستی اداروں کے مابین زیادہ بہتر رابطہ کاری ہونی چاہیے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کا یہ اجلاس ہر 5برس بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں آئندہ ملکی سربراہ کے چناو کے علاوہ قومی حکمت عملی بھی ترتیب دی جاتی ہے۔ 2012ءمیں پارٹی سربراہ بننے والے شی جن پنگ متوقع طور پر دوبارہ اس عہدے کے لیے منتخب کر لیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply