اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,900 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 8,900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے
جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 7,630 روپے کمی کے بعد 423,492 روپے سے کم ہو کر 415,862 روپے ہوگئی اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 388,215 روپے سے کم ہو کر 381,220 روپے ہوگئی۔








