مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو3.025ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 3.182ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مارچ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 321ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری کے 322ملین ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصدکم اورگزشتہ سال مارچ کے 348ملین ڈالرکے مقابلہ میں 8فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کیمکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو990ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.192ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17فیصدکم ہے۔مالی سال کے پہلے 9ماہ میں دیگر مینیو فیکچرنگ گروپ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 2.035ارب ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.989ارب ڈالرکے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے۔