پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 1085.12 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168412.23 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رحجان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1085.12 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168412.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 1190.33 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 34.54 ملین روپے تھی

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رحجان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1085.12 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168412.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 1190.33 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 34.54 ملین روپے تھی،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،168 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،284کی قیمتوں میں کمی اور 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 418.65 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50990.48 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1391.56 پوائنٹس کی کمی کے بعد 241834.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.083 ارب روپے کے سودے طے پائے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 0.5 فیصد کی کمی کے بعد 66.9 ارب ڈالر رہا۔ سینیر جیکو پی کے لمیٹڈ کے 265575993 حصص،یوسف ویونگ ملز کے 9244298 حصص اور لوڈز لمیٹڈ کے 60112940 حصص کا لین دین ہوا۔ کوہ نور ملز لمیٹڈ،کلوور پاکستان لمیٹڈ اور دیوان فاروق سپننگ ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔