پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 38 پوائنٹس کے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68ہزار 373پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 38 پوائنٹس کے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68ہزار 373پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1085 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.29 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 0.31 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.02 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.48 فیصد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔









