فٹ ویئرزکی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا،ادارہ شماریات،سٹیٹ بینک

ملک سے فٹ ویئرزکی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):ملک سے فٹ ویئرزکی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران فٹ ویئرز کی برآمد سے ملک کو139.19ملین ڈالر زر مبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.09فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ ویئرزکی برآمد سے131.19ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مارچ میں فٹ ویئرزکی برآمدات کاحجم 19.77ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 12.98ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 16.53ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں فٹ ویئرزکی برآمد سے ملک کو169.073ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں لیدرفٹ ویئرز کی برآمدات کاحجم 113.70ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.12فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں لیدرفٹ ویئرز کی برآمد سے ملک کو110.26ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کینوس فٹ ویئرزکی برآمدات کاحجم 8لاکھ 80ہزارڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5لاکھ 49ہزارڈالرتھا۔