ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کمی ،فی تولہ 4 لاکھ 79 ہزار 562روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کمی ،فی تولہ 4 لاکھ 79 ہزار 562روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 79 ہزار 562روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوسونے کی فی تولہ قیمت میں 5,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4,715 روپے کمی کے بعد 415,862 روپے سے کم ہو کر 411,147 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 381,220 روپے سے کم ہو کر 376,898 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے کمی کے بعد 7,766 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 38 روپے کمی کے بعد 6,658 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,627 ڈالر سے کم ہو کر 4,572 ڈالر ہو گئی۔