پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 2588.36 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165823.87 پوائنٹس پر بندہوا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان برقرار، 100 انڈیکس 2588.36 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165823.87 پوائنٹس پر بند
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 2588.36 پوائنٹس کی کمی کے بعد 165823.87 پوائنٹس پر بندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 560 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،88 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،362 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 1087.43 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 39.54 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 888.53 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50101.95 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3152.79 پوائنٹس کی کمی کے بعد 238681.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.63 ارب روپے کے سودے طے پائے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.7 فیصدکی کمی کے بعد 65.8 ارب ڈالر ہوگیا۔ سینیرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 105652895 حصص،کلوور پاکستان لمیٹڈ کے 91111968 حصص اور حیسکول کے 65847026 حصص کا لین دین ہوا۔ ایم اے سی پی اے سی فلمز لمیٹڈ،حسین انڈسٹریز لمیٹڈ اور میٹروپولیٹن سٹیل کا رپوریشن سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔









