ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالدمحمود نے کہا ہے کہ سبزیوں کے بیج تیار و فروخت کر کے پر کشش منافع کمایا جا سکتا ہے۔ سبزیوں کی مختلف فصلات میں مخلوط کاشت انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
سبزیوں کے بیج تیار و فروخت کر کے پر کشش منافع کما یا جا سکتا ہے،چوہدری خالد محمود

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالدمحمود نے کہا ہے کہ سبزیوں کے بیج تیار و فروخت کر کے پر کشش منافع کمایا جا سکتا ہے۔ سبزیوں کی مختلف فصلات میں مخلوط کاشت انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زرعی تحقیقاتی ادارہ نے سبزیوں کی بعض ایسی اقسام بھی تیار کی ہیں جن سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ جدید زرعی تحقیق سے استفادہ کر کے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زر اعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کو سبزیوں کی پیداواری استعداد بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ، معیاری بیج، کھادوں کے بر وقت استعمال اور ان کی سیرابی کے بارے میں بھی بھر پور آگاہی فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت زراعت کی ترقی، کسانوں، کاشتکاروں، زمینداروں کو مفید مشورے اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تاکہ سر سبز انقلاب لا کر نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے بلکہ خود کفالت کے بعد اجناس کو بیرون ملک برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو سکے۔








