محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھر پور پیداوارکے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدائت کی ہے۔
محکمہ زراعت کی کاشتکار وں کو کریلے کی فصل سے جڑی بوٹیوں تلف کرنے کی ہدایت
فیصل آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھر پور پیداوارکے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدائت کی ہے۔ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات آری ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خود رو پودوں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے 4سے 5مرتبہ مناسب وتر میں گوڈی کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کی مشاورت و معاونت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہٰذا کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔









