نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا او آئی سی کی 9 ویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں رواں سال 12 اور 13 جولائی کو پاکستان میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 9 ویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں رواں سال 12 اور 13 جولائی کو پاکستان میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 9 ویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے تیاریوں کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ایک بامقصد اور کامیاب کانفرنس کے انعقاد کےلئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرائے قانون و انصاف، انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹریز کابینہ و انسانی حقوق ڈویژنز، او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سمیت وزارت خزانہ، داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں