گورنر پنجاب سرار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے فروغ،تسلسل اور استحکام میں وکلا برادری کا کردار اہم ہے۔ وکلا سائلین کیلئے انصاف کی فراہمی آسان بنائیں ۔ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے
جمہوریت کے فروغ،تسلسل اور استحکام میں وکلا برادری کا کردار اہم ہے،گورنر پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔30اپریل (اے پی پی):گورنر پنجاب سرار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے فروغ،تسلسل اور استحکام میں وکلا برادری کا کردار اہم ہے۔ وکلا سائلین کیلئے انصاف کی فراہمی آسان بنائیں ۔ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔ کسانوں پر زرعی ٹیکس بہت بڑا ظلم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزیہاں گورنر ہاوس لاہور میں لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وکلا برادری کی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد اور قربانیاں تاریخی اہمیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کا انصاف کے حصول میں اہم کردار ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وکلا کو چاہئے کہ وہ سائلین کے لیے انصاف کی فراہمی آسان بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس بار وکلا معاشرے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس بار وکلا اپنے کلائنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ذراعت کے شعبے پر توجہ دے کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس کسانوں پربہت بڑا ظلم ہے، اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وکلانے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے وکلا کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وفدمیں عظیم حفیظ سیکرٹری اطلاعات پی ایل ایف پنجاب، شکیل پاشا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، شہزادہ عرفان اسسٹنٹ اٹارنی جنرل چوہدری قمر ذمان، منشا سکھیرا، رانا ثاقب منیر، فاروق گجر،نوید اطہر کیانی، شہباز صدیق، رانا کاشف ولائیت،طاہر بٹ، و دیگر ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ممبران موجود تھے۔








