آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہےتاہم اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہےتاہم اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب،میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو ئی۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: چراٹ 22، کاکول 10، مالم جبہ 08، دیر 06، پٹن 05،کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 04)، گڑھی دوپٹہ 08، راولاکوٹ 06، بونجی 05، گلگت بلتستان: استور 03، سکردو 02، پنجاب: مری میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجو داڑو ،دادو،سبی اور سکھر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں