معرکہ حق کے حوالے سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈیبیٹ کی جانب سے کیمپس ٹاک کا انعقاد

معرکہ حق کے حوالے سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈیبیٹ کی جانب سے کیمپس ٹاک کا انعقاد

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):معرکہ حق کے حوالے سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈیبیٹ کی جانب سے کیمپس ٹاک کا انعقاد کیا گیا۔ معرکہ حق سے عالمی ثالثی تک، پاکستان کیلئے سب سے بڑی کامیابیاں کیا ہیں’ کے عنوان سے منعقدہ مباحثہ میں مقررین نے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری،عالمی سطح پر ثالثی کے بڑھتے کردار اور بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ کو نمایاں کامیابیاں قرار دیا۔

اس موقع پر ماہرین تعلیم نے کہا ک پاکستان دنیا کیلئے امن کا ضامن اوربااثر ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، معرکہ حق کے بعد پاکستان نےعالمی سطح پرخود کوایک ذمہ دار، باوقار اور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طورپرمنوایا ہے۔ تقریب کے شرکاء نے بہتری سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی پر پاکستانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مباحثے کے شرکاء کا کہنا تھاکہ معرکہ حق میں پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے بھارت کو جنگی میدان، ڈیجیٹل اور سفارتکاری میں بھی شکست دی، بھارت نے پاکستان کے خلاف جتنی بھی سازشیں کی ہیں اس میں ہر بار ناکام رہاہے، معرکہ حق کی عظیم فتح کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور ہم اس پر فخر کرتےہیں۔ کیمپس ٹاک میں علمی شخصیات،دانشوروں اور طلبا و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔

مزید خبریں