مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کمی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں193 روپے اضافہ ریکارڈ
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کمی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں193 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کمی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں193 روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تھی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 172 روپے کمی ہوئی اور قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے کے مقابلہ میں 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 158 روپے کمی کے بعد3 لاکھ 80 ہزار 356 روپے کے مقابلہ میں 3 لاکھ 80 ہزار 198 روپے ہو گئی ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 616 ڈالر فی اونس کے مقابلہ میں 4 ہزار 614 ڈالر ہو گئی ۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 193 روپے مہنگی ہو گئی جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 14 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 165 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 870 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.93 ڈالر اضافے کے ساتھ73.37 ڈالر کے مقابلہ میں 75.30 ڈالر فی اونس تک بڑھ گئی۔









