اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):موسم گرما کا پھل تربوز قدر ت کا انمول تحفہ ہے جس میں موجود کیمیائی اجزا قلب سمیت دیگر مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ تربوز کا نباتاتی نام ’’سٹریولس لینا ٹس ‘‘ ہے جس کی ایک ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں ۔ ڈاکٹر شاہد ایم شاہد کی رپورٹ کے مطابق ایک سو گرام تربوز میں 30 کیلوریز ، 92 فیصد پانی ، …
تربوز قدر ت کا انمول تحفہ ، قلب سمیت مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے،ڈاکٹر شاہد ایم شاہد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):موسم گرما کا پھل تربوز قدر ت کا انمول تحفہ ہے جس میں موجود کیمیائی اجزا قلب سمیت دیگر مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
تربوز کا نباتاتی نام ’’سٹریولس لینا ٹس ‘‘ ہے جس کی ایک ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں ۔ ڈاکٹر شاہد ایم شاہد کی رپورٹ کے مطابق ایک سو گرام تربوز میں 30 کیلوریز ، 92 فیصد پانی ، 0.2 گرام چکنائی ، ایک ملی گرام سوڈیم ، پوٹاشیم 112 ملی گرام ، کاربوہائیڈ ریٹس 8 گرام ، ڈائٹری فائبر ز 0.4 گرام ، شکر 6 گرام ، فاسفورس 11 ملی گرام ، میگنیز 10 ملی گرام ، وٹامن سی 8.1 ملی گرام ، آئرن ایک فیصد ، وٹامن اے 13 فیصد اور تھایا مین 0.333ملی گرام پائے جاتے ہیں ۔
تربوز میں موجود وٹامن سی قوت مدافعت کو بڑھنے میں مدد جبکہ دیگر اجزا امراض قلب سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ طبی تحقیق کے مطابق تربوز میں پائے جانے والا لائیکو پین بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ۔اسی طرح امینو ایسڈ پٹھوں کے درد میں کمی کے حوالے سے معاونت فراہم کرتا ہے جبکہ تربوز جلد کو صحت مند بنانے ، نظام ہاضمہ میں بہتری ، سوزش میں کمی ، بینائی میں اضافے ، کینسر اور دمہ سے تحفظ ، مسوڑوں کی صحت میں بہتری ، وزن میں کمی ،گردوں کی صحت میں بہتری سمیت انسانی جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے ۔
واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ یعنی 60فیصد تربوز چین میں پیدا ہوتا ہے جبکہ ترکیہ ، ایران ، الجزائر اور برازیل سمیت دیگر ممالک بھی تربوز کاشت کرنے والےبڑے ممالک میں شامل ہیں۔








