صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا79واں یوم پیدائش (کل) منگل 5مئی کو منایا جائے گا۔محسن نقوی 5مئی 1947 کوجنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے گائوں سادات میں پیدا ہوئے۔
شاعر محسن نقوی کا79واں یوم پیدائش منگل کو منایا جائے گا

مزید خبریں
لاہور۔4مئی (اے پی پی):صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا79واں یوم پیدائش (کل) منگل 5مئی کو منایا جائے گا۔محسن نقوی 5مئی 1947 کوجنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے گائوں سادات میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی تعلیم ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہورکے تدریسی اداروں سے حاصل کی ۔
محسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ محسن ان کا قلمی نام تھا لیکن وہ محسن نقوی کے نام سے مشہور ہوئے۔ محسن نقوی کا شمار اردو ادب کے صف اول کے شعرا میں ہوتا ہے۔ انہیں غزل آوارگی سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ان کی معروف ترین کتب میں عذاب دید،خیمہ جاں،رخت شب،فرات فکر،روز حرف،برگ صحرا،بند قبا اور دیگر قابل ذکر ہیں۔
وہ مسلک اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ذاکر تھے وہ مرثیہ گوئی میں بھی ثانی نہیں رکھتے تھے۔معروف شاعر محسن نقوی کو1994 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔محسن نقوی 15جنوری 1996 کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔







