پاکستان اورشمالی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ، مالی سال کے پہلے 9ماہ میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر1.71فیصد ،درآمدات میں 33.38فیصدکی نمو

پاکستان اورشمالی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ، مالی سال کے پہلے 9ماہ میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر1.71فیصد ،درآمدات میں 33.38فیصدکی نمو

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):پاکستان اورشمالی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے 9ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات میں سالانہ بنیادوں پر1.71فیصد اورشمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں 33.38فیصدکی نموہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں کینیڈا،امریکا اورشمالی امریکا کے دیگرممالک اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 7.459ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.65فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 6.741ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مارچ میں شمالی امریکا اورپاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 808.38ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 912.86ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 802.21ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 9.007ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کے برآمدات سے ملک کو4.921ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.71فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو4.838ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، مارچ میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 509.81ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 494.76ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 562.96ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو6.418ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر2.538ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.38فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر1.902ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مارچ میں شمالی امریکاسے درآمدات کاحجم 298.57ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 418.10ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 239.24ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں شمالی امریکا سے مجموعی درآمدات کاحجم 2.588ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا