باغبان ترشادہ پھلوں کا تیلہ کے خطرے اور شدت کا جائزہ لینے کیلئے باغات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں،محکمہ زراعت

باغبان ترشادہ پھلوں کا تیلہ کے خطرے اور شدت کا جائزہ لینے کیلئے باغات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں،محکمہ زراعت

سیالکوٹ۔ 05 مئی (اے پی پی):اظہارڈپٹی ڈائریکٹڑ پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن محکمہ زراعت سیالکوٹ صبا تحسین نے کہا ہے کہ باغبان ترشادہ پھلوں کا تیلہ کے خطرے اور شدت کا جائزہ لینے کیلئے باغات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ محکمہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کی رپورٹ کے مطابق سٹرس سیلا کے ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں اضافہ مشاہدہ میں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیڑے کے خطرے اور شدت کا جائزہ لینے کیلئے کھیتوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں، ضرورت سے زیادہ آبپاشی اور نائٹرجنی کھاد کے استعمال سے گریز کریں،کھیتوں کو باقاعدگی سے کانٹ چھانٹ کرکے سورج کی روشنی اور ہوا کی آمدورت کو بہتر بنائیں اور کیڑے کی معاشی نقصان دہ حد کی سطح پر محکمہ زراعت کے تجویز کردہ زہروں میں سے کسی ایک کا استعمال کریں۔

مزید خبریں