سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ فارما کمپنیوں کے خالص منافع میں 17فیصدکااضافہ

سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ فارما کمپنیوں کے خالص منافع میں 17فیصدکااضافہ

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ فارما کمپنیوں کے خالص منافع میں جاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر17فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

فارما کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیانات کے مطابق کلینڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ فارما کمپنیوں کو مجموعی طورپر10.19ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 17فیصدزیادہ ہے،پہلی سہ ماہی میں ان کمپنیوں کی مجموعی فروخت کاحجم 90.65ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے،سٹاک ایکسچینج میں فارماکمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کامجموعی حجم 539.068ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے۔

مزید خبریں