تہران ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ ایران مخالف تقریر سے پورے ایران کو متحد کر دیا اور یہ بات ہمارے لئے باعث خوشی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر اور جامع …
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے ایران کو متحد کر دیا، محمد جواد ظریف

مزید خبریں
تہران ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ ایران مخالف تقریر سے پورے ایران کو متحد کر دیا اور یہ بات ہمارے لئے باعث خوشی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر اور جامع ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کی دھمکیوں سمیت متعدد مسائل کے بارے میں ایران کے موقف کو کھل کر بیان کیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں فیصلہ کرنے کی غرض سے امریکی صدر کی کانگریس سے درخواست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایٹمی معاہدہ صرف ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ نہیں ہے، ٹرمپ جو بھی پالیسی اپنانا چاہیں اپنائیں اس کا دوسروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔








