ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.1فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری بڑی صنعتوں کی پیداوارکے اشاریہ (ایل ایس ایم آئی) رپورٹ کے مطابق مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 124.9پوائنٹس ریکارڈکیاگیا
ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.1فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.1فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری بڑی صنعتوں کی پیداوارکے اشاریہ (ایل ایس ایم آئی) رپورٹ کے مطابق مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 124.9پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 11.1فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 112.4پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 137.7پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا جومارچ میں کم ہوکر 124.9پوائنٹس ہوگیا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ123پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.5فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 115.6پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ٹیکسٹائل شعبہ کی پیداوارمیں 0.75فیصد،خوراک 9.77فیصد،کوئلہ وپٹرولیم 10.92فیصد،وئیرنگ ایپرل 6.60فیصد،غیردھاتی معدنی مصنوعات 8.18فیصد،مشروبات7.69فیصد،آٹوموبائل61.66فیصد،تمباکو11.70فیصد،پیپراینڈبورڈ0.06فیصد،ٹرانسپورٹآلات39.93فیصد،فرنیچر24.47فیصد،اور فیبریکیٹڈ دھاتوں کی پیداوارمیں 7.26فیصدکااضافہ ہوا،اس کے برعکس کیمکلزکی پیداوارمیں 1.44فیصد،فارما5.14 فیصد،کھادیں 1.02فیصد،آئرن اینڈسٹیل 6.33فیصد،لیدر2.25 فیصد اور مشینری و آلات کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر8.72فیصدکی کمی ہوئی۔








