کاشت کاروں کو معیاری بیج اور کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت کپاس کراپ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں ضلع میں کپاس کی کاشت، پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا

مظفرگڑھ۔ 05 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت کپاس کراپ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں ضلع میں کپاس کی کاشت، پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشادبھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع طاہر بھٹی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع طاہر بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں کپاس کی کاشت کے اہداف، بیج کی دستیابی، کھادوں کی فراہمی اور کیڑوں کے تدارک کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو معیاری بیج اور کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور فیلڈ میں محکمہ زراعت کی ٹیمیں متحرک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس قومی معیشت کی اہم فصل ہے

اور اس کی بہتر پیداوار کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی فصل کو بیماریوں اور کیڑوں سے بچانے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ کی جائے گی اور کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے آگاہی مہم مزید تیز کی جائے گی۔

 

مزید خبریں