پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روزبھی تیزی کارحجان,100انڈیکس 793.53 کے اضافہ کے بعد164742.47پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روزبھی تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 793.53پوائنٹس کے اضافہ کے بعد164742.47پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر560کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روزبھی تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 793.53پوائنٹس کے اضافہ کے بعد164742.47پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر560کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،209کی قیمتوں میں کمی اور129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 453.21ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 22.78ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈیکس 94.72پوائنٹس کے اضافہ کے بعد49491.49پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1183.40پوائنٹس کے اضافہ کے بعد236551.08پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 7.33ارب روپے کے سودے طے پائے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 0.3فیصدکے اضافہ کے بعد65.2ارب ڈالرہوگیا۔بینک آف پنجاب کے 45253274حصص، سوئی سدرن 30889210اورورلڈکال ٹیلی کام کے 30173871حصص کالین دین ہوا،فرسٹ فیدیلیٹی لیزنگ مضاربہ،میرٹ پیکجنگ لمیٹڈ اوردیوان فاروق سپننگ ملزسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔

 

مزید خبریں