آسٹریلیا میں پاکستانی کیڈٹ کی شاندار کامیابی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی عالمی سطح پر پذیرائی
آسٹریلیا میں پاکستانی کیڈٹ کی شاندار کامیابی، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی عالمی سطح پر پذیرائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس بہترین کارکردگی کی بنیاد پر "اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” قرار پائے ہیں۔ارسام عباس کو5 مئی 2026 کو آسٹریلیا میں منعقدہ پاسنگ آئوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کے دوران اس اعزاز سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں سفارتی عملے کے ارکان، بشمول آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنرعرفان شوکت نے خصوصی شرکت کی ۔
سردار ارسام عباس آسٹریلیا میں "بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” کا اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں پاکستانی کیڈٹ بن گئے۔ارسام عباس کا اعزاز پاک فوج کے نوجوان افسران کی عالمی سطح پرشاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،2013 سے اب تک بطور فیکلٹی پاک فوج کے 7 افسران جبکہ 2009 سے 46 پاکستانی کیڈٹس تربیت مکمل کر چکے ہیں
،2020 کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد، تمغۂ بسالت نے بھی آسٹریلیا میں بہترین کیڈٹ کا اعزاز حاصل کیا تھابیرون ملک پاکستانی کیڈٹس کی کامیابیاں پاک فوج کی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی عکاس ہیں۔








