رواں سال پولیس فورس کی ویلفیئر پر 87 کروڑ 42 لاکھ 26 ہزار روپے خرچ کیے گئے،ترجمان
رواں سال پولیس فورس کی ویلفیئر پر 87 کروڑ 42 لاکھ 26 ہزار روپے خرچ کیے گئے،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔6مئی (اے پی پی):پنجاب پولیس کی جانب سے فورس اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال پولیس فورس کی ویلفیئر پر 87 کروڑ 42 لاکھ 26 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔
پولیس ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 26 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی جبکہ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 24 کروڑ روپے سے زائد فراہم کیے گئے۔اسی طرح علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لیے 13 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی جبکہ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 11 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد ادا کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ گزارا الاونس کی مد میں پولیس ملازمین کی فیملیز کو 8 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دیے گئے جبکہ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہل خانہ کو 2 کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں بھی 59 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد ادا کیے گئے۔








