کسان کارڈ ر لکی ڈرا کی تاریخ میں 10 مئی تک توسیع، کاشتکار جلد اپنے واجبات کی ادائیگی کریں، محکمہ زراعت
کسان کارڈ ر لکی ڈرا کی تاریخ میں 10 مئی تک توسیع، کاشتکار جلد اپنے واجبات کی ادائیگی کریں، محکمہ زراعت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 06 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کسان کارڈ ر کے دوسری لکی ڈرا کی تاریخ میں 10 مئی تک توسیع کردی گئی ہے ،کاشتکار جلد اپنے واجبات کی ادائیگی کریں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسنین بھٹی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ رکھنے والے کاشتکاروں کی پر زور فرمائش پر دوسری لکی ڈرا کی تاریخ میں 10 مئی 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد از جلد اپنے ذمے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ بل کی ادائیگی کریں اور بذریعہ لکی ڈرا بیش قیمت انعامات جیتیں ۔ا ن کا کہنا تھا کہ بل کی ادائیگی انٹربینک ٹرانسفریا راست آئی ڈی کے ذریعے کی جاسکتی ہے،مزید معلومات کےلئے محکمہ زراعت کے دفتر سے رابطہ کریں۔








