وزیر داخلہ سندھ کی مطلوب ڈاکو کو جہنم واصل کرنے پر ایس ایس پی لاڑکانہ اور ان کی ٹیم کو شاباش
وزیر داخلہ سندھ کی مطلوب ڈاکو کو جہنم واصل کرنے پر ایس ایس پی لاڑکانہ اور ان کی ٹیم کو شاباش
لاڑکانہ ۔ 06 مئی (اے پی پی):وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر ، پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے سمیت سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکو کو پولیس مقابلے میں جہنم واصل کرنے پر ایس ایس پی لاڑکانہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔انہوں نےہدایت کی ہے کہ ڈاکو وں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے،آخری ڈکیت کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو و بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے رکھی گئی تھی، پولیس مقابلے میں مارا گیا،ہلاک ڈاکو شہید کانسٹیبل زوار مشتاق احمد تنیو کے شہادت والے کیس کا مرکزی کردار اور ابڑو گینگ کا سرغنہ تھا۔
ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع و پولیس مقابلہ وفاقی سول حساس ادارے کی معاونت سے تھانہ ولید کی حدود عرب پیر والے علاقے میں پیش آیا۔پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت واحد بخش عرف سونو ابڑو کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ڈاکو 30 سے زائد سنگین مقدمات میں نامزد تھا جن میں منشیات فروشی، رہزنی اور پولیس مقابلے کے پرچے شامل ہیں،ہلاک ڈاکو منشیات فروشی سمیت لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا،ہلاک ڈاکو وں کا کرمنل ریکارڈ اور CCTV ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔فرار ڈاکووں کی گرفتاریوں کے لیے مقابلے والی جگہ سرچ آپریشن جاری ہے۔









