وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان کا لیفٹیننٹ کرنل خالد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان کا لیفٹیننٹ کرنل خالد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
کوئٹہ۔ 06 مئی (اے پی پی):وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان سردار عبدالرحمن کھتیران نے لیفٹیننٹ کرنل خالد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
اپنےتعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد 25 فروری کو ڈیم کلی ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وہ طویل عرصے تک کوما میں رہے اور آج ہسپتال میں دورانِ علاج جامِ شہادت نوش کر گئے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید افسر نےملک کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری اور قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
سردار عبدالرحمن کھتیران نے شہیدکے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں شہید کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔









