پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ہیلپ لائن 15پر جھوٹی کالز کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ہیلپ لائن 15پر جھوٹی کالز کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
لاہور۔6مئی (اے پی پی):پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر جھوٹی اور غیر متعلقہ کالز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان سیف سٹیزکے مطابق غیر ضروری کالز کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے جبکہ ٹاپ 150 فیک کالرز کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ نشاندہی کیے گئے 5 کالرز نے 100سے زائد بار فیک کالز کر کے ہیلپ لائن کا وقت ضائع کیا، جس سے حقیقی ایمرجنسی کیسز متاثر ہوتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق صرف اپریل میں 15ہیلپ لائن پر 7 لاکھ 24 ہزار سے زائد غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تقریبا 200 کالرز کو وارننگ دینے کے لیے کال بیک بھی کیا جا رہا ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ہیلپ لائن کا غیر ضروری استعمال قانوناً جرم ہے اور شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی 15 پر کال کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔









