معرکہ حق میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرو ر خاک میں ملا دیا

معرکہ حق میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرو ر خاک میں ملا دیا

تحریر محمود خان ابڑو

لاڑکانہ۔6مئی (اے پی پی):معرکہ حق میں پاکستان نے نہ صرف میدان جنگ بلکہ سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستانی قوم نے اس جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے آج بھی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جب بھی پاکستان کے دفاع کی بات آئے گی، پوری قوم متحد ہو کر ایک آواز بنے گی۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،آج دنیا پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو امن کا خواہاں ہے،معرکہ حق میں پاکستان کے اصولی اور دوٹوک موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی، جو اس کی سفارتی کامیابی اور سچائی کی فتح کا مظہر ہے۔

آپریشن بنیان مرصوص میں فتح وطن عزیز کی تاریخ کا روشن باب ہے، جس بہادری کے ساتھ پاک افواج نے ملک کا دفاع کیا یہ عظمت قیامت تک قائم رہے گی، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان پر جارحیت مسلط کی، جس کے جواب میں پاکستان نے موثر ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو سخت جواب دیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے چند لمحوں میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، جبکہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، مئی کی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،جس کا صدمہ وہ ایک سال بعد بھی نہیں بھلا سکا، اس معرکے میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا ۔

بھارت نے پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کئے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی، تاہم پاکستان نے نہایت ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرتے ہوئے سفارتی محاذ پر اپنا موقف موثر انداز میں دنیا کے سامنے رکھا۔ پاکستان نے ہر سطح پر شفاف تحقیقات اور غیر جانبدار ثالثی کی پیشکش کی، جو اس کے پرامن اور ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔ جنگی حالات میں سب سے پہلے سچ متاثر ہوتا ہے، مگر پاکستانی میڈیا نے پیشہ ورانہ دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق کو درست انداز میں عالمی برادری تک پہنچایا۔

دوسری جانب پاکستان نے معرکہ حق میں فتح میزائل سسٹم کا شاندار تجربہ کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا۔بھارت کے دھمکی آمیز بیانات کے جواب میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وہ ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عسکری قیادت بالخصوص فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی حکمت عملی لائق تحسین ہے ، ان کی قیادت میں پاکستان نے نہ صرف دفاعی میدان میں کامیابی حاصل کی بلکہ عالمی سطح پر اپنا وقار بھی بلند کیا۔

یہ امر واضح ہو چکاہے کہ معرکہ حق ایک آپریشن نہیں بلکہ ایک معجزہ تھا، جس میں اللہ کی مدد تھی،پاکستانی قوم شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی کامیابی اللہ تعالی کی خصوصی نصرت کا مظہر اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات و بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان نے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا بلکہ اس فتح مبین نے عالمی سطح پرپاکستان کے وقار، دفاعی صلاحیت اور سفارتی کردار کو بھی مزید بلند کیا، آپریشن بنیان مرصوص نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے ۔

دشمن سمجھتا تھا کہ پاکستان کو کمزور کیا جا سکتا ہے مگر وہ پاکستانی عوام کے عزم سے واقف نہیں تھا، یہ کامیابی صرف ہتھیاروں کی نہیں بلکہ حوصلے، یکجہتی اور قومی طاقت کی جیت ہے