نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت لیبر قوانین پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت لیبر قوانین پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لیبر قوانین پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔نائب وزیراعظم آفس سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے موجودہ لیبر قوانین کا جائزہ لیا جس میں ان کے مؤثر نفاذ کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے بہتر تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ لیبر ماحول کے فروغ کے لئے مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، معاونِ خصوصی برائے صنعت، سیکرٹریز تجارت و انسانی حقوق، اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل ترقی سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری افسران اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔